counter easy hit

آرٹیکل 62،63 میں ترمیم، پیپلز پارٹی کا حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کی قیادت نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Amendment in article 62,63, PPP decision not to support the Government

Amendment in article 62,63, PPP decision not to support the Government

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کا ایک اجلاس بدھ کی رات زرداری ہاؤس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اجلاس میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سید نیئر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، سردار لطیف کھوسہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، صابر بلوچ، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا اور مصطفی نواز کھوکھر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کےعلاوہ علاقائی صورتحال پر امریکی نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس نے اس مؤقف کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی موجودہ صورتحال میں حکومت کے ساتھ کسی بات چیت میں شریک نہیں ہو گی۔ ارٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر بھی حکومت کی کسی قسم کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں پارٹی کی صوبائی قیادت سے کہا گیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website