قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل 2017 منظور کر لیا ہے ،253 ارکان نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حق میں جبکہ 4ارکان نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیئے،اپوزیشن اورحکومتی اتحادی جے یو آئی ف کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔
ترمیمی بل وزیرقانون زاہد حامد نے ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا ،زاہد حامد کا کہنا ہے کہ بل کی شق 2 میں پانچ ترامیم پیش کی گئیں۔رمی ایکٹ میں توہین رسالتﷺکیخلاف معاملہ شامل کرنیکی ضرورت نہیں،ملک میں پہلےہی توہین رسالت ﷺ کیخلاف جامع قانون موجود ہے، مذہب یا فرقہ کا نام استعمال کرنے کے الفاظ تبدیل کئے گئے ہیں۔