لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن اور ارکان اسمبلی نےلاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعلیٰ پنجاب سےباہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اجتماعی بصیرت اور مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ رہی ہے۔
دہشت گردی اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مخلصانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔