counter easy hit

امریکا سے معاہدہ، بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائیگا

Nuclear

Nuclear

اسلام آباد (یس ڈیسک) امریکا کے ساتھ معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائے گا اور اسے ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہوجائیگی۔

بھارت پلوٹینم ہتھیاروں کی طرف جارہا ہے، حکومت بین الاقوامی برادری پر دباؤ بڑھائے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کو بتایا گیا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان معاہدے سے بھارت کو ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہوجائیگی۔ سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ تنویر طاہر نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائیگا ، اُسے ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہو جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پلوٹینم ہتھیاروں کی طرف جا رہا ہے ، حکومت پاکستان اور اراکین پارلیمنٹ بین الاقوامی برادری پر دباو بڑھائیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دفاعی بجٹ کم ہو کر 16 فیصد رہ گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت جاری کی کہ دفاعی معاہدوں میں 10 فیصد کمیشن کو قانونی شکل دی جائے۔