counter easy hit

امریکا کا پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کمی پر غور

Pakistan

Pakistan

واشنگٹن (یس ڈیسک) امریکا کے نئے مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کے لئے مختص امدادی رقم میں 10 فیصد کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے زیر اہتمام مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران معاون وزیر برائے انتظامی اور وسائل ہیتھر ہجنباٹم اور امریکی امدادی ادارہ’’یو ایس ایڈ‘‘ کے منتظم راجیو شاہ نے بتایا کہ امریکی حکومت کو درپیش مالی مشکلات کے باعث گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس پاکستان کے لئے مختص امدادی رقم میں 10 فی صد کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

مالی سال 2016 کے لئے مجوزہ امریکی بجٹ میں پاکستان کے لئے 80 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم مانگی گئی ہے، جس میں 53 کروڑ اور 40 لاکھ ڈالرز سول جب کہ 27 کروڑ سلامتی کی مد میں تجویز کئے گئے ہیں۔

راجیو شاہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں افغانستان کے لئے امداد کا حجم 1.5 ارب ڈالر ہے، جس میں سے 12 لاکھ ڈالر سیکیورٹی جب کہ باقی ماندہ رقم سویلین امداد کی مد میں ہوگی، اس کے علاوہ افغانستان میں امریکی آپریشنز کے لئے مزید ایک ارب ڈالر مختص کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔