دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں،تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں،بیان پر رد عمل
بیجنگ: چین نے خبردار کیا ہے کہ صرف بڑے پیمانے پر جنگ ہی امریکا کو بیجنگ کی جنوبی چین جزائر تک رسائی سے روک سکتی ہے ۔امریکا اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ چین اسکی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو جائے گا۔چین کے سرکاری میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ کابینہ کا رویہ یہی رہا تو امریکا خود کو جنگ کے لیے تیار کر لے ،بیجنگ کو جنوبی چین کے سمندروں میں جزائر تک رسائی سے باز رکھنے کے لیے امریکا کو بڑے پیمانے پر جنگ کی صورت میں قیمت ادا کرنی ہوگی۔چین نے اس رد عمل کا اظہار نامزد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے متنازع بیان کے بعد کیا۔اخبار میں چھپنے والے ایک مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ نو منتخب صدر کی نامزد کابینہ کے ارکان کے متنازع بنیاد پرست بیانات کے باوجود چین نے اب تک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے