شمالی کوریا کے نئے بیلسٹک میزائل تجربے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے پر امریکا سو فیصد جاپان کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری جانب شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کو قابو کرنے کیلئے امریکا اور جنوبی کوریا نے اختیارات کے ہر ممکن استعمال پر اتفاق کیا۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ میزائل اورجوہری پروگرام بند کیے بغیر شمالی کوریا کو جینا دشوار کردیں گے ۔ پینٹاگون کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے درمیانی یا وسط درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ قبل ازیں امریکی دورے پر موجود جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قراردیا تھا۔