اسلام آباد (یس ڈیسک) امریکا نے افغانستان میں زیر حراست کالعدم تحریک طالبان کے اہم رہنما لطیف اللہ محسود کو ان کے 2 ساتھیوں سمیت پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
امریکا نے افغانستان میں زیر حراست کالعدم تحریک طالبان پاکستان ک سابق نائب امیر لطیف اللہ محسود کو اس کے 2 ساتھیوں سمیت پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
لطیف اللہ تحریک طالبان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی اور نائب سربراہ کے طور پر بھی کام کرچکا ہے، لطیف اللہ کو امریکی فوج نے افغان صوبے لوگر سے گزشتہ سال اکتوبر میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔
پاکستانی حکام کے ذرائع نے لطیف اللہ محسود کو پاکستان کی تحویل میں دیئے جانے کی تصدیق کی ہے، دوسری جانب افغان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لطیف اللہ محسود افغانستان میں زیر حراست تھا تاہم ہمیں اس بارے میں ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ اسے پاکستان کے حوالے کیا چکا ہے۔