شمالی کوریااورامریکاکےدرمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے، پیانگ یانگ نے امریکا کو راکھ میں بدل دینے کی دھمکی دی ہے ۔
America will turn into ashes, North Korea
امریکا اور شمالی کوریا کےدرمیان جاری کشیدگی کے دوران جہاں دونوں جانب سے مختلف وقتوں میں طاقت کا مظاہرہ کیا جاتارہا ہے، وہیں بیانات کی جنگ بھی عروج پر ہے ۔ پیانگ یانگ سے جاری ہونےوالے تازہ بیان میں امریکا کو راکھ میں بدلنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ دھمکی امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے پیانگ یانگ پر دباؤ بڑھانے کےاعلان کے بعد آئی ہے۔