اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے جس میں وزیر خزانہ کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ اور کیری لوگر بل کے تحت بقایا جات کا معاملہ اٹھایا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اتحادی کے طور پر پاکستان کیلئے مالی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار نے کولیشن سپورٹ فنڈ اور کیری لوگر بل کے تحت بقایا جات کا معاملہ اٹھایا۔
امریکی سفیر نے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔