کراچی (یس ڈیسک) امریکی فنکاروں نے کراچی میں قوالی کی محفل سجائی، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک کاوش کی گئی۔
عقیدت کے رنگ میں ڈوبے عارفانہ کلام پیش کرنے والے ان امریکی قوالوں کا دو ہزار ایک سے پاکستان کا تیرواں دورہ ہے۔ فنا فی اللہ کے عنوان سےچھ سے سات امریکیوں کے اس گروپ کا نصرت فتح علی خان سے لگاؤ خاصا پرانا ہے۔
خود کو حضرت امیر خسرو کے متعارف کرائے گئے فن قوالی کا طالب علم قرارد دینے والے گروپ کے ممبران کے استادوں میں شیر علی خان اور طبلہ نواز دلدارحسین خان کے نام شامل ہیں۔ پاک امریکی روابط کی مضبوطی کے لئے امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے ترتیب دی گئی۔
اس پرفارمنس کے بعد فنا فی اللہ نامی یہ امریکی قوال سندھ اور پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ درگاہوں پر قوالی پیش کرتے ہوئے اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔