لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان باکسنگ کی دنیا کی سب سے مہنگی لڑائی جیتنے والے امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کو چیلنج کرنے کے بعد روحانی طاقت کے حصول کی غرض سے داتا دربار پہنچ گئے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار آ کر ذہنی سکون ملتا ہے ، دنیا کی سب سے مہنگی لڑائی میں فلپائنی باکسر مینی پیکیاؤ کا بھرکس بنانے والے امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے للکارا۔
عامر خان امریکی باکسر کو چیلنج کرنے کے بعد دعا اور روحانی طاقت کے حصول کیلئے داتا دربار پہنچ گئے ۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ باؤٹ لڑنے کے بعد اکثر پاکستان آ کر داتا دربار حاضری اور پاکستان کیلئے دعا کرتے ہیں ، یہاں آ کر انہیں ذہنی سکون ملتا ہے۔
فلائیڈ مے ویدر کیساتھ لڑائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ مجھ سے ڈرتا ہے لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتا ، ہم دونوں میں جلد باؤٹ متوقع ہے ۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور امریکہ کے فلائیڈ مے ویدر کے درمیان لڑائی کا سب کو شدت سے انتظار ہے لیکن خود عامر خان اس فائٹ کیلئے زیادہ ہی پر جوش نظر آتے ہیں۔