امریکا کا سب سے مقبول سرکس جسے ’دا گریٹسٹ شو آن ارتھ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا تقریباً ڈیڑھ سو سال بعد ختم ہونے جارہا ہے۔
ٹکٹ کی فروخت میں کمی اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے رنگلنگ برادرز اور برنم اینڈ بیلی کی زیرنگرانی چلنے والا سرکس
146 سال بعد بند کیا جا رہا ہے۔سرکس امریکا بھر میں مقبول تھا اور اس پر بنی فلم نے آسکر ایوارڈبھی حاصل کیا تھا۔سرکس کرنے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ رنگلنگ برادرز اور برنم اینڈ بیلی اپنا آخری شو مئی میں پیش کرے گا۔جانوروں کے سرکس میں استعمال کے خلاف مہم چلانے والوں کا سرکس بند کرنے کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سرکس بند ہونے سے زمین پر جنگلی جانوروں کے افسوسناک ترین شو کا خاتمہ ہوجائے گا۔