نیویارک (یس ڈیسک) وزیر خارجہ جان کیری، ایوان نمائندگان میں ممبران کے سوالوں کے جواب دینے پیش ہوئے۔
اس دوران کیلی فورنیا کی نمائندگی کرنے والے ممبر ڈانا کا کہنا تھا کہ جس شخص نے امریکا کو اسامہ بن لادن کو پکڑوانے میں مدد کی وہ پاکستان کی ایک جیل میں بند ہے۔ اس کے باوجود انتظامیہ اس ملک کو پچاس کروڑ ڈالر دینے کا سوچ رہی ہے جس نے آفریدی کو جیل میں ڈال کر امریکا کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے کو سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سامنے اٹھا چکے ہیں کہ آفریدی کو جیل میں بند رکھنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا مسئلے کا حل سفارتی طریقوں سے نکل سکتا ہے۔
گذشتہ بجٹ میں بھی پاکستان کو ملنے والی رقم میں سے تقریباً تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کو تب تک روکنے کی شرط رکھی گئی تھی جب تک آفریدی کو رہا نہ کر دیا جائے۔