امریکی عدالت نے ایئرپورٹ پر روکے گئے تارکین وطن کی بے دخلی روک دی ہے۔یہ حکم نیویارک کے علاقے بروکلین کی ایک عدالت نے جاری کیا۔درخواست امریکن سول لبرٹیز یونین کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر امریکی عدالت نے تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے خلاف حکم جاری کیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد 100 سے 200 افراد کو مختلف ایئرپورٹس پر روک لیا گیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے پاکستان، افغانستان، ملائیشیا، عمان، تیونس اور ترکی امریکی پابندی سے متاثر نہیںہوں گے جبکہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں واپسی سے پہلے امریکی سفارتخانے یا قونصل خانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر امریکا میں 7 مسلم ملکوں کے باشندوں پر سفری پابندی کے خلاف نیو یارک، واشنگٹن اور شکاگو سمیت کئی امریکی ہوائی اڈوں پر مظاہروں کے دوران 100 سے زائد افراد گرفتارکرلیے گئے ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 44
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276