لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں امریکی قونصل خانہ کا سیکورٹی اہلکار اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق امریکی قونصل خانہ میں تعینات سیکورٹی اہلکار امجد معمول کی ڈیوٹی کے دوران بندوق صاف کر رہا تھا ، اچانک گولی چل گئی جو اس کے سینے میں جا لگی۔
امجد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد امجد شاہ کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔