اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وبا کی دوسری لہر نے اہم شخصیات کو متاثر کیا ہے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈیپارنمنٹ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مائیک پومپیو سے کووڈ سے متاثرہ شخص نے ملاقات کی تھی، جس کے باعث انہوں نے حفاظتی اقدام کے تحت خود کو قرنطینہ کیا۔ قرنطینہ میں جانے سے قبل مائیک پومپیو کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا، جس کا نتیجہ منفی آیا ہے، تاہم کووڈ گائیڈ لائن کے تحت وہ قرنطینہ میں رہیں گے اور ان کی صحت سے متعلق نگرانی جاری رہے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ پومپیو کا متاثرہ فرد کے ساتھ کب اور کیسے رابطہ ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ رازداری کی وجوہات کی بنا پر ہم اس فرد کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گیدوسری جانب امریکا میں کرونا کے باعث صورت حال مزید بدتر ہوگئی ہے، جہاں عالمی وبا کے باعث ایک ہی دن میں تین ہزار سات سو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔اسی طرح چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 612 جبکہ بھارت میں کرونا کے باعث ایک ہی دن مں 355 اموات ہوئیں ہیں۔