خاور خان…لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کے شکار طالب علم محمد احمد کے آپریشن کے لیے امریکی اسپتال کو پونے تین کروڑ روپے کی رقم فراہم کردی گئی، جس کی اسپتال نے تصدیق کی ہے۔
American Hospital confirmed about money transfer for Mohammad Ahmad treatment
حکومت کی جانب سے امریکی ریاست سنسناٹی کے اسپتال کے اکاؤنٹ میں پونے تین کروڑ روپے منتقل کیے جانے کی تصدیق امریکی اسپتال نے محمد احمد کےوالد کو ای میل میں کردی ہے۔اسپتال نے نرسنگ اورایمولینس کے پیسے بھیجنےکی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پیسے ملنے کے بعد آپریشن کی تاریخ دے دی جائے گی۔