اورلانڈو: امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں آبادی میں گھس آنے والے مگر مچھ نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر بے ہوش کر دیا۔آٹھ فٹ لمبے مگرمچھ کے آبادی میں گھس آنے پر لوگوں نے پولیس بلا لی جنہوں نے اسے قابو کر کے رسی سے باندھ دیا۔ جونہی انہوں نے مگرمچھ کو پولیس ٹرک پر لادا مگر مچھ نے خود کو چھڑانے کی کوشش کی اور اسکا سر ایک اہلکار کے چہرے پر لگا جس سے وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ مگرمچھ ٹرک سے نیچے گر گیا تاہم ٹانگیں بندھے ہونے کی وجہ سے ہل نہ سکا۔ بے ہوش اہلکار کو طبی امداد دینا پڑی۔