واشنگٹن: امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا مزاج بدل گیا، کچھ روز قبل پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ آج پاکستان کے گن گانے لگے، کہتے ہیں کہ آپس کی بات ہے کہ پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ، اور ملنے کا خؤاہشمند بھی ہوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے،
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پلوامہ واقعے کی مذمت کی، امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ہم اسے روکنا چاہیں گے، ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے اس سے اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی مسائل ہیں اور جب سے پلوامہ حملے میں 41 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے اس کے بعد دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت کسی سخت ردعمل پر غور کررہا ہے کیونکہ اسے پلوامہ حملے میں تقریباً 50 افراد کا جانی نقصان ہوا جسے ہم سمجھ سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا خطے میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، پاک امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں اور پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات متوقع ہے