نیویارک : جینٹ جیکسن کی نئی البم نے میوزک کے چاہنے والوں کے دل موہ لئے ہیں۔ ریلیز کے پہلے ہفتے ہی البم کی ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔
جینٹ جیکسن کے البم کی ریکارڈ مقبولیت نے انہیں امریکی بل بورڈ میوزک چارٹس پر سرفہرست کر دیا ہے۔
گزشتہ چار دہائیوں میں جینٹ جیکسن کی سابقہ میوزک البمز بھی بل فورڈ میوزک چارٹس کی ٹاپ ون پوزیشن پر براجمان رہ چکی ہیں۔