لاس اینجلس (ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کی سعودی ارب پتی بوائے فرینڈ حسن جمیل کے ساتھ دوستی تین سال بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔گلوکارہ ریحانہ کے گزشتہ تین برس سے سعودی عرب پتی حسن جمیل کے ساتھ قریبی تعلقات تھے اور دونوں کو متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا بھی گیا تھا۔اس حوالے سے امریکی جریدے ولچر
نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ اور سعودی عرب پتی نوجوان نے تین سال بعد اپنی راہیں جدا کر لی ہیں مگر دونوں کا تعلق کس بات پر ختم ہوا اس بارے میں فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ریحانہ اور جمیل حسن کو پہلی مرتبہ 2017 اردن میں ایک ساتھ سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا تھا، اس کے بعد نیویارک میں منعقد گریمی ایوارڈز 2018 کی پارٹی میں بھی دونوں ساتھ ساتھ نظر آئے۔گلوکارہ نے حسن جمیل سے اپنے تعلق کے بارے میں جون 2019 میں ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ ان سے محبت کرتی ہیں۔انٹرویو کے دوران امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کرنے سے گھبراتی ہیں لیکن اس حوالے سے صرف اوپر والا ہی جانتا ہے۔بعدازاں ایک اور انٹرویو کے دوران گلوکارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کسی چیز سے بھی بڑھ کر ماں بننا چاہتی ہیں۔29 سالہ سعودی عرب پتی حسن جمیل اپنے والد عبدالطیف جمیل کے بزنس کے نائب صدر اور وائس چیئرمین ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ حسن جمیل کی پہلی گرل فرینڈ نہیں بلکہ اس سے قبل حسن جمیل کے 2016 تک ماڈل نومی کیمپبیل سے قریبی تعلقات تھے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اداکارہ حریم فاروق سردی میں ٹھٹھرتے ڈلیوری بوائے کی حمایت میں سامنے آگئیں۔پروفیشنل لوگوں کے باہمی رابطے کی ویب سائٹ لنکڈ ان پر حریم فاروق نے ڈلیوری برائے کی کچھ تصاویر شیئر کیں جوکہ بارش میں پریشانی کے عالم میں سڑک کنارے بیگ اُٹھائے سردی میں ٹھٹھرتا ہوا نظر آرہا ہے۔حریم فاروق نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ڈلیوری بوائے کی پریشان کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ریسٹورنٹ کا رائیڈر سڑک کے کونے پر کھڑا رو رہا تھا۔ پوچھنے پر پتا چلا کہ تیز بارش کی وجہ سے کھانا دیر سے پہنچنے پر کسٹمر نے کھانا لینے سے انکار کر دیا۔ اب 3800 روپے کا بل اس کی تنخواہ سے کٹے گا جب کہ اس کی تنخواہ 9 ہزا روپے ہے۔حریم فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیچارہ لڑکا اتنی سردی میں بارش میں کھانا دینے دینے آیا۔ ذرا سی دیر پر کھانا نہیں لیا۔ کیا انکار کرنے پر کھانا منگوانے والوں کو ذرا بھی شرم نہیں آئی؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کھانے کے پیسے ڈلیوری بوائے کی تنخواہ سے کٹوتی کرنے پر ہوٹل انتظامیہ کو شرم نہیں آئی؟
ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی