اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی عرب میں امریکی سفارتخانہ ریاض اور جدہ اور ظہران کے قونصلیٹ میں معمول کی نان امیگرنٹ ویزا سروس بحال کردی گئی ہے۔ جہاں محدود تعداد میں ویزے جاری ہوں گے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانے نے پیر کو ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’انٹرنیٹ کے ذریعے ویزا پروسیس شروع کیا جا سکتا ہے۔ نئے کورونا وائرس سے بچاو کی کارروائی مکمل کرنے پر امریکہ کے سفر کے لیے ریزرویشن کرائی جاسکتی ہے‘۔
امریکی سفارتخانے نے بیان میں مزید کہا کہ’ آن لائن ویزا فیس کے موثر ہونے کی تاریخ میں 30 ستمبر 2022 تک توسیع کردی جائے گی۔ ’یہ سہولت تمام لوگوں کو حاصل ہوگی جو پیشگی فیس ادا کرچکے ہیں اور معمول کی ویزا سروس معطل ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرسکے‘