بالٹی مور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون گولیوں کے بلٹ ارد گرد لگی پستول کی شکل کی ہیل پہن کر داخل ہوئی جسے سیکورٹی قوانین کے تحت جہاز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
بالٹی مور (یس اُردو) ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں سے منفرد نظر آنے کی کوشش میں نت نئے ڈیزائن متعارف کرواتے ہیں اور اس کوشش میں دوسروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتے ہیں ۔اسی کوشش کے پیش نظر امریکہ میں ایک خاتون پستول کی شکل کی ہیل والی جوتی پہن کر ایئرپورٹ پہنچ گئی تاہم ایئر پورٹ انتظامیہ کی طرف سے اس خاتون کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ۔میڈیا ذرائع کے مطابق بالٹی مور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون گولیوں کے بلٹ ارد گرد لگی پستول کی شکل کی ہیل پہن کر داخل ہوئی جسے سیکورٹی قوانین کے تحت جہاز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ بعد ازاں جب خاتون کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس کے بیگ سے گولیوں کی شکل کا ایک ہار بھی ملا ۔سیکیورٹی حکام کی طرف سے خاتون کی پستول والی ہیل اور گولیوں کی شکل والے ہارکو ضبط کر لیا گیا اور اس کے بعد خاتون کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی