امریکا کی ایک خاتون کو ایک عجیب و غریب بیماری ہوگئی ہے جس میں انہیں تقریباً ہر چیز سے الرجی ہوسکتی ہے۔اس بیماری نے اسے اپنے شوہر سے دور تو کردیا ہے مگر اس کی محبت کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
امریکی ریاست منی سوٹا کی رہائشی 29 سال کی جوہانا واٹکنز کی شادی 2013 میں ہوئی تھی، اس وقت وہ ایک عام لڑکی تھی اور اس جوڑے میں بے انتہا پیار تھاتاہم شادی کے کچھ عرصے بعد جوہانا جب بھی اپنے شوہر کے پاس جاتی اسے کھانسی آنے لگتی اور جسم پر خراشیں پڑ جاتیں اور آدھے سرمیں درد بھی شروع ہوجاتا۔تب پتہ چلا کہ اسے اسے ماس سیل ایکٹی ویشن سنڈورم ہوگیا ہے، اب وہ ایک خاص طور پر تیار بند کمرے میں رہتی ہے، اور اس کا شوہر اسی عمارت میں تین فلور نیچے رہتا ہے۔جوہانا اتنی حساس ہوچکی ہے کہ اگر کوئی سڑک پر سگریٹ پی لے یا ایک کلومیٹر دور سے کہیں پزا تیار ہورہا ہو اور کھڑکی کھلی ہوتو اسے الرجی ہوجائے گی۔خوشی کی بات یہ ہے کہ اتنی شدید بیماری کے باوجود بھی میاں بیوی کی محبت برقرار ہےجس کا ثبوت یہ ہے کہ اس کا اسکاٹ آج بھی روزانہ اس کے لیے مخصوص کھانا اپنے ہاتھوں سے بنا کر اسے پیش کرتا ہے۔