امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے گردے میں درد ہونے کے بعد انہیں والٹر ریڈ اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی معمولی سرجری بھی کی گئی۔
میلانیا کی ترجمان اسٹیفنی گریشم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی سرجری بے حد کامیاب رہی اور اس ضمن میں کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کا مقصد گردے تک خون کا بہاؤ کم کرکے مزید نقصان سے بچانا ہے، 48 سالہ میلانیا ٹرمپ رواں ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہیں گی۔
میلانیا کی سرجری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مرین ون ہیلی کاپٹر کے ذریعے اہلیہ کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔