counter easy hit

امریکا کا 15ویں بار میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ

 واشنگٹن: شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر میزائل دفاعی نظام ’’تھاڈ‘‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

America's 15th time of successful missile defense system

America’s 15th time of successful missile defense system

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بین البراعظمی میزائل کا دوسرا تجربہ کیا ہے جو امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کے بعد امریکا نے ایک بار پھر ’’تھاڈ‘‘ میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا جسے جلد ہی جنوبی کوریا میں نصب کردیا جائے گا۔ امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحرالکاہل کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایئرفورس کے سی 17 طیارے نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کو داغا جس کا امریکی ریاست الاسکا میں نصب تھاڈ یونٹ نے کامیابی سے سراغ لگایا اور اسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ تھاڈ (ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس) کا مخفف ہے اور اب تک امریکا 15 بار اس کا تجربہ کرچکا ہے جو ہر بار کامیاب رہا ہے۔ امریکا نے اس دفاعی نظام کو جلد از جلد جنوبی کوریا میں نصب کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے کسی بھی میزائل کو بروقت تباہ کیا جا سکے۔ جنوبی کوریا کی سابق وزیراعظم پارک گوین ہوئے نے امریکا کے ساتھ اس دفاعی نظام کی تنصیب کا معاہدہ کیا تھا تاہم نئے وزیراعظم مون جائے ان نے اس کی تنصیب کے عمل کو روک دیا ہے اور ان کا کہنا ہے تنصیب سے قبل اس کے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کا دوبارہ جائزہ لینا ضروری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website