counter easy hit

امریکا کا بولنگ بروک اور سیالکوٹ جڑواں شہر قرار

شکاگو: آپ نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بارے میں تو سنا ہو گا کہ انہیں جڑواں شہر کہا جاتا ہے لیکن اب پاکستان کے شہر سیالکوٹ اور امریکی شہر بولنگ بروک کو بھی جڑواں شہر قرار دے دیا گیا ہے۔

America's Boling Brook and Sialkot declared as twin Cities

America’s Boling Brook and Sialkot declared as twin Cities

شکاگو میں ہونے والی تقریب میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری اور بولنگ بروک کے مئیر راجر کلار نے ایک معاہدے پر دستخط کے تحت سیالکوٹ اور بولنگ بروک کو جڑواں شہر قرار دیدیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاک امریکہ تعلقات کی 70سالہ تاریخ میں اہم ترقی کا باعث بنے گا، انہوں نے گزشتہ 27 سالوں سے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب پر مئیر راجر کلار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیالکوٹ بولنگ بروک معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں شہروں کے درمیان مزید تعلقات مضبوط ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website