بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان نے زبردست ورزش سے اپنے جسم کو ایسا سیڈول بنا لیا ہے کہ ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
ممبئی: (یس اُردو) بھارتی فلم انڈسڑی کے سپر سٹار اور نوجوان نسل کے ہر دلعزیز اداکار عامر خان کو ساری دنیا مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانتی ہے کیونکہ اپنے کرداروں میں ڈھلنے کیلئے وہ اپنا روپ بھی بدلتے رہتے ہیں۔ منگل پانڈے کے کردار کیلئے لمبے بال رکھنے ہوں یا فلم گجنی کیلئے سکس پیک بنانا، عامر خان نے اس کیلئے سخت محنت کی۔ اب اپنی آنے والی فلمدنگل کے کردار کیلئے انہوں نے خود کو مکمل طور پر فٹ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم دنگل میں پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کر لیا تھا، لیکن اب فلم میں پہلوان کی نوجوانی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں کمی بھی کر لی ہے۔ ان کا یہ نیا روپ سمای رابطوں کی ویب سائٹ پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔