کراچی ……..انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے عامر خان نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور11جنوری تک واپس آنے اور 20لاکھ روپے کےذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ایم کیو ایم رہنما عامر خان نےعدالت میں متحدہ عرب امارات جانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی ،ان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد ہے۔