counter easy hit

ایم کیو ایم رہنما عامرخان کی سزا کے خلاف اپیل ، سماعت ملتوی

Amir Khan's appeal, adjourned

Amir Khan’s appeal, adjourned

کراچی………سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامرخان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔ایم کیو ایم رہنما عامر خان پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 23 جون 2003 میں انعم عزیر نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
عامر خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے 23 جون 2003 میں انعم عزیر نامی شخص کو قتل کردیا تھا جس کے تحت ماتحت عدالت نے عامر خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔عامر خان اور انکے ساتھیوں کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عامر خان نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔