اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت اور جے یو آئی کے درمیان سیاسی کے ساتھ قانونی جنگ بھی شروع ہوگئی ،مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی جانب سے لیگل نوٹس کے بعد جے یو آئی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جے یو آئی قیادت کے خلاف ٹویٹس پر عامر لیاقت کو جمعیت علمائے اسلام کیجانب سے لیگل نوٹس تیار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کو آئندہ چوبیس گھنٹے میں لیگل نوٹس ضابطہ بھجوا دیا جائے گا۔ لیگل نوٹس جنرل سیکرٹری جے یوآئی ف غفور حیدری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے ۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹوئٹس ہٹا کر عامر لیاقت معافی مانگیں، عامر لیاقت کو قانونی نوٹس 5 ارب روپے کا کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عامر لیاقت نے من گھڑت الزام لگا کر پارٹی کی شہرت کو داغدار کیا۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیاکہ پندرہ روز عامر لیاقت معافی مانگیں، لیگل نوٹس سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کامران مرتضیٰ نے تیار کیا ۔ لیگل نوٹس 3 صفحات پر مشتمل ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہاہے کہ تحریک انصاف جیسے لوگوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے ، سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے سرکلر سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں سے ہم کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہا کہ تحریک انصاف جیسے لوگوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے؟سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے سرکلر سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں سے ہم کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ تحریک انصاف والے جھوٹی خبریں چلا دیتے ہیں ، یہ میدان میں آکر ہمارا دلیل کے ساتھ مقابلہ کریں ، دلیل اخلاق کے ساتھ ہوتی ہے ، ایسی بد اخلاقی کی باتوں کا ہم کیا جواب دیں ؟ انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو ہمارے دور دراز کے قافلے روانہ ہوجائیں گے اور ا ن کو اسلام آباد پہنچنے میں وقت لگے گا اور جب وہ قافلے اسلام آباد کے قریب پہنچیں گے تو پھر قرب وجوار کے قافلے بھی کوچ کریں گے ۔