کراچی(ویب ڈیسک)معروف ٹی وی میزبان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشری نے ٹوئٹر اکائونٹ سے اپنے نام کے ساتھ عامر ہٹا کر اقبال لگادیاہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر پر سیدہ بشری کا نام سیدہ بشری عامر تھا تاہم اب یہ تبدیل ہوکر سیدہ بشری اقبال ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل سیدہ طوبی سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد ان کی پہلی اہلیہ اور بچوں کے درمیان نااتفاقیاں بھی دیکھی گئی تھیں۔ان کی بیٹی دعا عامر والد پر کئی مرتبہ طنزیہ ٹویٹس داغ چکی ہیں جبکہ عامر لیاقت نے جب دوسری شادی کی تھی تو ان کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسے پیغامات شیئر کئے تھے جس سے ان کی مایوسی کا اظہار واضح تھا۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ کرپشن صرف پیسوں کی ہی نہیں رشتوں کی کرپشن بھی زہرِ قاتل ہوتی ہے۔کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو کہہ نہیں سکتے صرف سہہ سکتے ہیں۔ بس وہ جو رب ہے