ہندوستان کے لیجنڈ امیتابھ بچن جوکہ انتہا پسند ہندوئوں کے بھی پسندیدہ اداکار ہیں اور ان کی یک فرد کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے پرانی تصویر سوشیل میڈیاپر وائیرل ہورہی ہے۔ ٹوئٹر صارفین نے دعوی کردیا کہ مذکورہ فرد جو امیتابھ بچن کے ساتھ ہاتھ ملارہا ہے وہ انڈرورلڈ ڈان داؤ د ابراہیم تھا۔ تاہم ابھیشک بچن نے ٹوئٹر صارفین کو جواب دیا کہ ان کے والد کو کسی غلط فرد کے ساتھ منسوب کرکے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”بھائی ”یہ تصویر میرے والد اور سابق مہارشٹرا کے چیف منسٹر مسٹر اشوک شنکر راؤ چوہان کی ہے“
وہ فرد جس کو ابھیشک نے جواب دیا‘ اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیاہے۔
@SrBachchan so called Maha-nalayak of century with Dawood Ibrahim. No doubt Jaya Bachchan was babling in Parliament to save his drug empire in Bollywood. These all idiots shake their butt in Dawood Ibrahim parties on demand. The are enemies of India. pic.twitter.com/0d6RlpPOo0
— Man Jain (@ManJain52928979) September 17, 2020
@PMOIndia, @HMOIndia, @CMOMaharashtra and @uddhavthackeray should probe this Dawood Ibrahim connection with @SrBachchan pic.twitter.com/w00M9VC28x
— snmgm23 (@snmgm23) September 17, 2020
کام کے میدان میں امیتابھ بچن کویڈ19سے صحت یاب ہونے کے بعد کون بنے گا کروڑ پتی کے آنے والے سیزن کی شوٹنگ اور کام کر رہے ہیں۔ امیتابھ بچن سیٹس پر بھی احتیاط سے کام لے رہے ہیں اوروائرس کے خلاف نافذ تمام قواعد کی پابندی کررہے ہیں۔ جولائی کے مہینے میں کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد امتیابھ بچن ہسپتال داخل ہوگئے تھے‘ اور 2اگست کے روز ٹیسٹ منفی پائے جانے کے بعداسپتال سے ڈسچارج کردئے گئے ہیں۔ حال ہی میں بگ بی نے کون بنے گا کروڑ پتی 12 کی شوٹنگ شروع کی ہے اور سیٹس سے مسلسل تصویریں پوسٹ کررہے ہیں۔ فلم انڈسٹری کو مسلسل نشانہ بنائے جانے اور نام خراب کرنے کے خلاف سماج وادی پارٹی کی رکن او ر امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن کے راجیہ سبھا میں دئے گئے بیان کے بعد امیتابھ بچن اور ان کی ساری فیملی کوٹرول کیاجارہا ہے‘ جیا نے غیرارادۃ اداکار سے سیاسی لیڈر بننے والے روی کشن کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ روی کشن کانام لئے بغیرجیا بچن نے راجیہ سبھا کہاکہ”محض چند لوگوں کے لئے آپ ساری انڈسٹری کو خراب نہیں کہہ سکتے ہیں۔ مجھے حقیقت میں اس وقت شرمندگی محسوس ہوئی ہمارے ایک لوک سبھا رکن نے کل جس کا تعلق انڈسٹری ہے‘ انڈسٹری کے خلاف بات کی ہے۔ جس تھالی میں کھاتے ہیں اس میں چھید کرتے ہیں“۔ قبل ازیں لوک سبھا میں کشن نے فلم انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے الزامات کو اجاگر کی تھا جو ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں جانچ کے دوران منظرعام پر ائے ہیں