ممبئی: سیلفیز کا بڑھتے رجحان نے اس قدر خوف ناک صورت اختیار کرلی ہے کہ اب ناصرف خوشی بلکہ لوگ غم کے موقع پر بھی سیلفیز لینے سے باز نہیں آتے اور اس عمل کو امیتابھ بچن نے نہایت شرمناک قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتہائی قریبی دوست نئی دلی میں اچانک انتقال کرگئے، جنازے کے وقت لوگ موبائل فون سے تصاویر اور’سیلفی‘ لے رہے تھے۔ یہ عمل بڑا ہی قابل نفرت تھا۔
ان لوگوں میں نا تومیت اورنا ہی ان کے رشتے داروں کے لئے کوئی احترام تھا جو اپنے پیارے کے جانے کے غم سے نڈھال تھے۔ واضح رہے کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد 40 ہزارسے زیادہ لوگوں نے اسے لائیک جبکہ ان کی ٹویٹ کو500 سے زائد بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔