counter easy hit

امجد صابری کے قتل اورمجلس پر فائرنگ میں ملوث گروہ گرفتار، وزیراعلیٰ سندھ

Amjad Sabri accused of murder in the shooting and majlis CM

Amjad Sabri accused of murder in the shooting and majlis CM

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لیاقت آبادکےعلاقےسے2افراد کو گرفتار کیا گیاہے جو امجد صابری کے قتل سمیت متعدداہم وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ اس گروہ کا تعلق لشکرجھنگوی نعیم بخاری گروپ سے ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاقت آبادسےگرفتارملزمان28میں سے9اہم وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان اتحاد ٹاؤن میں 4 رینجرز اہلکاروں اوریکم دسمبر2015 کو 2 ملٹری پولیس کےافسران کوشہید کرنےمیں ملوث ہیں جب کہ 12 پولیس اہلکاراورفرقہ وارانہ بنیادوں پر 7 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی یہی ملزمان ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 مئی  کو عائشہ منزل پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والوں میں بھی یہ لوگ ملوث ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امجد صابری قوال قتل کیس میں بھی اسی گروہ کا  ہاتھ ہے، یہ سبشواہد ہتھیاروں کے فرانزک ٹیسٹ سےملے ہی،ں پولیومہم کےدوران پولیس اہلکاروں کوبھی انہیہتھیاروں سےشہید کیا گیا تھا جب کہ سی ٹی ڈی کےافسران کئی دنوں سےان دہشت گردوںکےپیچھے لگےہوئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے 2 ایم پی فائیو،28 پستول اورمتعدد ہینڈگرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website