counter easy hit

امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: حکومتِ سندھ نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس کو فوجی عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

Amjad Sabri murder case decided to send military court

Amjad Sabri murder case decided to send military court

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں دو مرکزی ملزمان کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت سندھ نے ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے تمام مقدمات فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف امجد صابری، ملٹری پولیس کے اہلکاروں اور  رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے، پولیو ورکرز حملہ کیس سمیت 22 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ پولیس کے مطابق معاملہ اپیکس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے اور کمیٹی کی منظور کے بعد مقدمات فوجی عدالت بھیج دیئے جائیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے امجد صابری کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی جب کہ سماعت میں ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم نہ کی جاسکی۔ واضح رہے کہ 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری کو قتل کرنے کے الزام میں دو ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کو گرفتار کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website