counter easy hit

امجد صابری سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگے جانے کا انکشاف

Amjad Sabri

Amjad Sabri

امجد صابری سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کو قتل کیس میں اہم بریک تھرو مل گیا، معروف قوال کے قتل میں دہشتگردوں کا آٹھ رکنی گروہ ملوث ہے، آئی جی سندھ نے تفتیش میں پیشرفت کی نوید سنا دی۔
کراچی: (یس اُردو) امجد صابری کے قتل کی تفتیش میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ مقتول سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگے جانے کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ قتل کیس میں حراست میں لئے گئے ایک ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس واردات میں آٹھ ٹارگٹ کلرز کا گروہ ملوث ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت کی نوید سنائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد صابری قتل کیس میں پولیس ٹارگٹ کلرز کے قریب پہنچ چکی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں جن کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا۔