لندن: ہاشم آملا نے تیز رفتاری سے 7 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے چھین لیا۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں جب آملا 23 رنز پر پہنچے تو ان کے ایک روزہ کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل ہوچکے تھے، وہ اس سنگ میل پر صرف 150 اننگز میں پہنچے جو ویرات کوہلی کے اس مقام تک پہنچنے سے 11 اننگز کم ہیں۔ کوہلی نے جنوری 2016 میں آسٹریلیا میں 7 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار اور6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہاشم آملا کے ہی پاس ہے۔