سپین(بیورو چیف)پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں جو ترقیاتی کام ہوئے اب عوام ان کا اعتراف کرنے لگے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جو تین ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کر تے تھے 3 سال پورے ہونے پر بھی اپنے ایک وعدے پر پورے نہیں اتر سکے عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں آ ئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکا ل سکتی ہے۔