واشنگٹن: بے تحاشہ دولت مند لوگوں کی ہرشے مختلف ہوتی ہے اوراب انہی کے لیے ایک سوشل میڈیا ایپ بنائی گئی ہے جس کی سالانہ فیس 12 ہزار ڈالر یعنی 12 لاکھ روپے کے بقدرہے۔ماہانہ ایک ڈالر فیس کی یہ ایپ نودولتیوں اور انتہائی امیرکبیرنوجوانوں کے لیے ہے جو ایپ اسٹور پر مفت میں دستیاب ہے لیکن مفت ورژن میں آپ اپنی پوسٹ شامل نہیں کرسکتے۔ اکاؤنٹ میں اپنی پوسٹ اورتصاویرشامل کرنے کے لیے آپ کو رکنیت درکار ہوتی ہے جس کی ماہانہ فیس ایک لاکھ روپے ہے۔ اس طرح سے یہ پلیٹ فارم عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے جو دیکھنے میں اسنیپ چیٹ جیسا لگتا ہے۔