اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بلال خان کو جی نائن فور میں نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا، حملے میں ان کا دوست اِختشام بھی زخمی ہوا ،ایس پی ملک نعیم کےمطابق بلال خان کو بہارہ کہو سے فون پر کسی نے جی نائن بلایا ، جی نائن فور پہنچنے پر بلال کو ایک لڑکا جنگل میں لے گیا، جہاں ملزمان نے بلال پر خنجر کے وار کے زخمی کردیا ۔بلال کو زخمی حالت میں پمز منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ تھانہ کراچی کمپنی نے بلال خان کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،پولیس جائے واردات سے شواہد ، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے زریعے قتل کی تحقیقات شروع کی ہے۔
بلال خان کی نماز جنازہ آبپارہ چوک میں ادا کرکے میت آبائی علاقے ایبٹ آباد روانہ کردیاگیا ہ،ادھر لواحقین نے پولیس کو ایک ہفتے میں ملزمان کی گرفتاری کا ٹائم دیتے ہوئے کہاکہ اگر ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو آیندہ کا لالحہ عمل تیار کریں گے۔