counter easy hit

’آب زم زم پر کیا گیا ایک حیران کن تجربہ

An astonishing experience on the climate of Earth
اسلام آباد (ویب ڈیسک)کائنات کے حقائق میں ایک حقیقت یہ بھی سامنے آئی ہے کہ عام پانی سے بجلی کا کرنٹ آسانی سے گزر جاتا ہے لیکن آب ِ زم زم میں سے کرنٹ کبھی نہیں گزر سکتا ۔ دو الگ الگ بوتلوں میں عام پانی اور آب زم زم ڈال کر تجربہ کیا گیا۔ برقی تار کے سرے سے بلب لگا کر دونوں سروں کو پہلے چیک کرتے ہوئے بلب روشن ہو گیا۔ ان تاروں کو جب آب ِ زم زم میں ڈالا تو بجلی نہ گزر سکی اور بلب روشن نہ ہوا لیکن جب عام پانی میں تاروں کے سروں کو ڈبویا گیا تو بلب فوراً روشن ہو گیا۔ اس سے یہ حقیقت واضح ہو گئی یہ آب ِ زم زم کوئی عام پانی نہیں یہ اللہ تعالیٰ کی خاص قدرت کا مظہر ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اگلے چند روز میں رمضان المبارک شروع ہوا چاہتا ہے۔ دُنیا بھر کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہو گا۔ جنوبی امریکا میں واقع ارجنٹائن کے مسلمانوں کے لیے روزے کا دورانہ صرف آٹھ گھنٹے ہو گا۔ جبکہ طویل ترین روزہ سکینڈے نیوین ممالک یعنی سویڈن، ناروے، فن لینڈ، آئس لینڈ اور ڈنمارک میں رکھا جائے گا جس کا دورانہ 20 گھنٹے 30منٹ ہو گا۔عرب دُنیا میں طویل ترین روزہ افریقی مُلک الجزائر کا ہو گا جہاں پر روزے کا دورانیہ 16گھنٹے 2 منٹ ہو گا۔ امور فلکیات کے سعودی ماہر عبدالعزیز الحصینی کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی عرب میں روزے کا اوسط دورانیہ 14 گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔ رمضان میں ریاض اور قصیم میں درجہ حرارت 34 سے 39 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ریاض میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے 12منٹ، اُردن کے دارالحکومت عمان میں 15 گھنٹے 54 منٹ، ابو ظہبی میں 14 گھنٹے 58 منٹ، شام کے دارالحکومت دمشق میں 16 گھنٹے 2 منٹ، کویت میں 15 گھنٹے 34 منٹ، بحرین کے دارالحکومت منامہ میں 15 گھنٹے 45 منٹ، جبکہ ریاست اومان کے دارالحکومت مسقط میں روزے کا دورانیہ15 گھنٹے 1 منٹ ہو گا۔قطر کے دارالحکومت میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 15 گھنٹے 7 منٹ طویل روزہ رکھا جائے گا، جبکہ یمن کے شہر صنعا میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 27 منٹ ہو گا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں روزے کی مُدت 16 گھنٹے 1 منٹ ہو گی۔ پاکستان میں بھی روزہ تقریبا ساڑھے 14 سے 15 گھٹے کا ہوگا، جبکہ افریقی ممالک میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 15 گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہو گا، لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں 15 گھنٹے 31 منٹ بعد روزہ افطار ہو گا۔تیونس میں 16 گھنٹے 1 منٹ، الجزائر میں 16 گھنٹے 24 منٹ اور مراکش کے دارالحکومت رباط میں 16 گھنٹے 1 منٹ کا روزہ ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website