counter easy hit

مستونگ میں داعش کا نیٹ ورک بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، آئی ایس پی آر

مستونگ: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کامیاب آپریشن کے تحت داعش کا انفرااسٹرکچر بنانے کی کوشش ناکام بنادی۔

An attempt has foiled to make ISIS network in Mastung, ISPR

An attempt has foiled to make ISIS network in Mastung, ISPR

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مستونگ میں یکم سے تین جون تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کردی ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق مستونگ کے علاقے سپلنجی کے غاروں میں 10 سے 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے تھے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 2 افسران سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے دہشتگرد شامل تھے، جوبلوچستان میں داعش کےٹھکانوں کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے تھے اور داعش سے رابطوں کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے غار میں بم بنانے کی فیکٹری بھی بنارکھی تھی۔ 12 مئی کو ڈپٹی چئیرمین مولانا عبالغفور حیدری پر کئے گئے حملے کا مواد اسی غار میں تیار کیا گیا تھا اور خود کش حملہ آور کو بھی اسی کمین گاہ سےبھیجا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website