کراچی(ویب ڈیسک)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کپتا ن نے جو ٹیم منتخب کی ہے وہ نظر آرہا ہے کے میچ جیتنے والی نہیں ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں ہے مہنگائی کا بالکل سامنا ہے او راس کی وجوہات بھی کافی واضح ہیں اس میں توانائی بحران ہے ڈالر اور روپے کی شرح کا سلسلہ ہے اور اس کا اعتراف وزیر خزانہ خود بھی کرچکے ہیں۔ عام طور پر لوگوں کی طرف سے تعریفی کلمات ہی سننے کو ملتے ہیں پرانی گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیاں اس لئے خریدی گئی ہیں کہ ان پر کافی اخراجات آرہے تھے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت یا ادارہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہورہا ہو تو اسے چند چیزوں کا اعتراف کرنا ہوتا ہے موجودہ حکومت آنکھیں بند کرکے سو فیصد الزام ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کی حکومتوں پر عائد کررہی ہے الزام تراشیاں نہ کریں حقیقت کا سامنا کریں کے ہماری ٹیم کمزور ،نا اہل اور نالائق ہے ۔جو لوگ تبدیلی کا خواب دیکھ رہے تھے اور تبدیلی کے نعرے کے اوپر ووٹ دیئے تھے وہ سب پریشان ہیں کیونکہ لوگ اپنی زندگی کے اندر بہتری دیکھنا چاہتے تھے لوگوں کی زندگی میں مشکلات میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے ان کی سمت درست نہیں ہے دوسرا کپتا ن نے جو ٹیم منتخب کی ہے وہ نظر آرہا ہے کے میچ جیتنے والی نہیں ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نبیل گبول نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو ایسا تبدیل کردیا ہے کے پاکستان ایک مالی بحران کے بھنور میں پھنس گیا ہے اور اس کو نکالنے کے لئے مالی ایمرجنسی لگانا پڑے گی پی ٹی آئی پاکستان کو بنانا ریپبلک سمجھ کر چلا رہی ہے ۔