دبئی: دبئی میں ایک بھارتی خاتون بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے کسی نے آ کر اسے پکڑ لیا۔ اس نے مڑ کر دیکھا تو ایسا شخص سامنے تھا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی۔ یہ 40سالہ بھارتی خاتون ایک مساج سنٹر پر مساج کرنے کا کام کرتی تھی۔ کام ختم ہونے پر وہ اپنی دو ساتھی ورکرز کے ساتھ باہر نکلی اور سٹاپ پر کھڑی ہو گئی۔ کچھ ہی دیر بعد اس کے ایک مرد ساتھی ورکر نے اس آکر پیچھے سے پکڑ لیا اور شرمناک حرکات کرنے لگا۔ یہ 29سالہ شخص بھی فلپائنی شہری تھا۔
خاتون نے اس شخص کی اس حرکت پر پولیس کو اطلاع دے دی جس نے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے عدالت میں جرم قبول کرنے سے انکار کر دیا تاہم خاتون کی ساتھی فلپائنی خواتین ورکرز نے ملزم کے خلاف گواہی دیتے ہوئے اس کی شرمناک حرکت کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ’’اس شخص نے پیچھے سے خاتون کو بانہوں میں پکڑ لیا اور اس کے جسم کو نازیبا انداز میں چھونا شروع کر دیا جس پر وہ غصے میں آ گئی اور اسے پیچھے دھکا دے دیا۔‘‘رپورٹ کے مطابق اس مقدمے کا فیصلہ 13ستمبر کو سنایا جائے گا۔