اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکما نے کلونجی کو جہاں کئی بیماریوں کا شافی علاج بتایا ہے بلکہ اسے جسمانی خصوصیات میں اضافے کیلئے بھی بہترین قرار دیا ہے۔ کلونجی کا استعمال نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے مردانہ قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، کلونجی کولیسٹرول کے خلاف بہترین دوا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق کلونجی دمہ کنٹرول کرنے میں اکثیر ہے جبکہ گلے کے انفیکشن میں بھی فائدہ دیتی ہے۔جسمانی طاقت میں اضافے کیلئے یہاں ایک حیرت انگیز نسخہ بتایا جا رہا ہے ۔ ایک کپ کلونجی کے بیج ، دو چمچ میتھی کے بیج اور ایک چمچ جنگلی نیاز بو کو پیس کر مکس کر لیں اور ہر صبح ناشے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد کیساتھ ملا کر کھائیں اور پھلوں اور دودھ کا استعمال کریں، ڈیڑھ ماہ میں آپ اپنے اندر حیرت انگیز تبدیلی محسوس کرینگے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 453
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276