counter easy hit

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایک انمول تحریر

An invaluable writing by Dr. Abdul Qadir Khan

لاہور (ویب ڈیسک) ایک اور نہایت مفید کتاب، ’’قرآنی سورتوں اور اسماء الحسنیٰ کے فضائل و فوائد‘‘ ہے جس کے مصنف میجر(ر) سیّد ذوالفقار حسین شاہ صاحب ہیں۔ کتاب کیا ہے قرآنی سورتوں اور اسماء الحسنیٰ کے فضائل و فوائد پر ایک چھوٹی انسائیکلوپیڈیا ہے۔ یہ کتاب ہر مسلمان کے گھر میں ہونا چاہئے۔ پہلے قرآن مجید، پھر نامور پاکستانی سائنسدان اور کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ صحیح بخاری، پھر اچھی تفسیر(مثلاً مولانا مودودی کی، یا علامہ شبیر احمد عثمانی کی، یا عبدالماجد دریا آبادی کی یا انگریزی میں محمد اسد کی) اور ’’قرآنی سورتوں اور اسماء الحسنیٰ کے فضائل و فوائد‘‘ جس مسلمان کے گھر بابرکت کلام اِلٰہی و احادیثِ رسولؐ اللہ کا خزینہ ہوگا وہ ان شاء اللہ ہمیشہ راہ راست پر رہیں گے، غلط کام نہیں کریں گے اور بُرے کاموں سے گریز کریں گے۔ دراصل دینی تعلیم بچپن میں ہی بچوں کو دینا چاہئے۔ بڑے ہو کر وہ دوسرے معاملات میں مشغول ہو جاتے ہیں۔پہلے کچھ میجر(ر) سید ذوالفقار حسین شاہ کے بارے میں چند اطلاعات۔ آپ 4مئی 1942؎کو ٹیکسلا میں پیدا ہوئے۔ تعلیم ٹیکسلا ہائی اسکول، گارڈن کالج پنڈی، پنجاب یونیورسٹی، ایس ایم لاء کالج کراچی سے حاصل کی، 1988میں کئی سال فوج میں اعلیٰ خدمات ادا کر کے ریٹائر ہو گئے اور پھر PSPکر کے SSPلاہور بن گئے۔ آپ نے کئی اعلیٰ کتب تصنیف کی ہیں اور مشہور شعراء اور ادیبوں سے دادِ تحسین وصول کی ہے۔دیکھئے قرآنی سورتوں میں انسانی پریشانیوں، بیماریوں اور مایوسیوں کا حل موجود ہے۔ کلام مجید ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر موضوع، ہر مصیبت، ہر پریشانی کا حل اس میں دیا ہے۔ اسی طرح احادیث نبویؐ کے مطابق اللہ کے ناموں کے وسیلے سے جو بھی دُعا مانگی جاتی ہے وہ اللہ تعالیٰ ضرور قبول فرماتا ہے اس میں ہماری ذات سے متعلق ہر ہر تکلیف، دُکھ، خواہش، بیماری اور دشمنوں سے حفاظت کی دُعائیں موجود ہیں۔(نوٹ )وزیراعظم کا بیان کہ وہ امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں سے مجھے ایک واقعہ یاد آگیا۔ ایک روز ہاتھی کا بچہ باہر نکلا اور چلنے لگا تو ایک چوہا بھی دوڑ کر ساتھ ہولیا۔ ہاتھی نے کہا تم بہت چھوٹے ہو میرے ساتھ چلنے کا کیا سبب ہے؟ چوہا بولا، تم اور میں ہم عمر ہی ہیں بس بیماری کی وجہ سے میں چھوٹا رہ گیا ہوں۔ ہم اپنے منفی رویوں کی وجہ سے چوہا بن گئے ہیں اور امریکہ اور چین ہاتھی۔ اگر ہم ایٹمی طاقت نہیں ہوتے تو ہم نیپال اور بھوٹان کے لیول پر ہوتے۔ ہمارے حکمرانوں کو حقائق پیش نظر رکھنے چاہئے اور کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website