اسلام آباد (ویب ڈیسک) نامور اینکر پرسن کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی عائد کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے معروف اینکر پرسن کاشف عباسی پر 2 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
پوری ٹیم ہی تبدیل۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے شہرِ اقتدار میں ہلچل مچا دی
پاکستان میں ٹی وی چینلز کے ضابطہ اخلاق پر عمل کروانے والے محکمے الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ کاشف عباسی کے شو میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے غیر اخلاقی حرکت کی گئی جو کہ قومی ادارے کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ پیمرا نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ 14 جنوری کو کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اینکر پرسن کاشف عباسی نے مہمان کو نازیبا حرکت سے روکنے کی کوشش نہیں کی اور ان کے اس اقدام پر مسکراتے رہے۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاشف عباسی 60 دن کے لیے پروگرام نہیں کر سکیں گے، اور ان کے بطور تجزیہ کار کسی بھی لائو شو میں شرکت پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔
خواجہ سرا عورت ہے یا مرد؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ دیکھئے
یاد رہے کہ اینکر پرسن کاشف عباسی کے شو میں میز پر بوٹ رکھ کر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ بوٹ کو چوم کراور نیچے لیٹ کر اقتدار میں آئی، اس بوٹ میں چمک اس وجہ سے ہے کہ ن لیگ والوں نے اسے ہاتھ سے نہیں بلکہ زبان سے صاف کیا ہے، انھوں نے ہر موقع پر اسے چوما ہے۔ اںہوں نے کہا تھا کہ پہلے دن سے کہ رہا ہوں کہ نواز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے، سمجھوتے کرنے والے بڑھکیں نہیں مارتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ووٹ کی عزت کے نعرے مارتی پھرتی تھیں، لندن کے ریسٹورنٹ میں سارے بھگوڑے اوراشتہاری ایک ساتھ بیٹھے تھے، مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔
دلہے کہ یہ چیز بہت لمبی ہے۔۔۔ دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا، انتہائی حیران کن خبر