ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سونم کپور کا کہاد ہے کہ وہ اور فواد ایک ساتھ سکرین پر بے حد اچھے لگتے تھے، جب میں نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تصاویر دیکھیں تو میں رو پڑی تھی۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سونم کپور سے سوال کیا گیاکہ آپ کی آن سکرین جوڑی کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سونم کپور کا کہنا تھا کہ میری اور فواد خان کی آن سکرین جوڑی بہترین تھی لیکن سلمان خان کے ساتھ بھی اچھی لگتی ہوں۔سونم کپور سے ایک اور سوال پوچھا گیا ، وہ سوال تھا کہ رواں سال ہونے والی بالی ووڈ شادیوں میں سے آپ کو کون سی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی؟ اس وال اک جواب دیتے ہوئے سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اور وہ ان کی شادی کی تصاویر دیکھ کر روپڑی تھیں۔ سونم کپور اس پروگرام میں اپنی بہن ریحاکپور اور بھائی ہرشوردھن کپور کے ساتھ شریک ہوئیں تھیں ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سونم کپور پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پر رد عمل دے چکی ہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولا جٹ فلم کے سیکوئل دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر کے حوالے سے فواد خان نے پیغام لکھا کہ ’’ مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیوں مردا ۔۔۔ ‘ جس پر جواب دیتے ہوئے سونم کپور نے لکھا کہ ’’فواد خان تم راکنگ ہو ( راکنگ کی جگہ سونم کپور نے ایمو جی استعمال کیا ) ‘‘